اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے فلسطین میں غیر قانونی
اسرائیلی بستیوں کو ختم کرنے اور وہاں جاری دیگر سرگرمیوں کو فوری طور پر
ختم کرنے سے متعلق قرارداد کے سلامتی کونسل میں منظور ہونے پر اس کا خیر
مقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن
دزارك نے کہا کہ مسٹر مون نے
اس قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کے
لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا
ہے۔اس قرارداد کی منظوری کے بعد مسٹر مون نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مثبت بات چیت ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔